ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو بندرگاہ پر جہاز میں لگی آگ۔ 16سائنسدانوں اور عملے کو بچالیا گیا

منگلورو بندرگاہ پر جہاز میں لگی آگ۔ 16سائنسدانوں اور عملے کو بچالیا گیا

Sat, 16 Mar 2019 20:12:57    S.O. News Service

منگلورو 16؍مارچ (ایس او نیوز) نیو منگلورو پورٹ کے سمندر میں ایک جہاز میں رات کے وقت اچانک آگ بھڑکنے کے بعد کوسٹ گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز پرموجود 16سائنسدانوں اور عملے سے متعلق 20افراد کو بچالیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بیچ سمندر میں موجود جہاز میں آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ نے سوُجئے اور وکرم نامی دو جہاز آگ بجھانے کے مشن پر فور ی طور پر روانہ کردئے۔ان دوجہازوں نے سمندر میں جلتے ہوئے جہاز کے قریب پہنچ کر نہ صرف آگ پر پوری طرح قابو پالیا بلکہ جہاز پر موجود تمام 36افراد کو بحفاظت نکال لانے میں بھی وہ کامیاب رہے۔

بیچ سمندر میں جس جہاز پر آگ بھڑکی تھی وہ میرین بایولوجی اینڈ فشریز کے تعلق سے تحقیقی مشن والا جہاز ہے جس کانام ’ساگرا سمپدا‘ جو شپنگ کارپوریشن آف انڈیا کی ملکیت ہے۔ جہاز میں اچانک آگ بھڑکنے کا کوئی سبب ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔آگ بجھانے کے بعد کوسٹ گارڈ نے جہاز کو نیو منگلورو پورٹ ٹرسٹ ہاربر میں لاکر لنگر انداز کردیا ہے۔


Share: